Politics

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے بلوچستان میں جوائنٹ پروگرام ریویو مشن کے وفد کی ڈاکٹر خواجہ لعیق اور ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی کی قیادت میں ملاقات

The Baaghwan
The Baaghwan
November 28, 2025 at 10:47 AM 3 views
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے بلوچستان میں جوائنٹ پروگرام ریویو مشن کے وفد کی ڈاکٹر خواجہ لعیق اور ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی کی قیادت میں ملاقات
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے بلوچستان میں جوائنٹ پروگرام ریویو مشن کے وفد کی ڈاکٹر خواجہ لعیق اور ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی کی قیادت میں ملاقات کوئٹہ: Joint Program Review Mission (JPRM) کے وفد نے بلوچستان کا دورہ کیا اور صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ سے اہم ملاقات کی۔ وفد کے ہمراہ صوبائی ٹی بی ٹیم اور محکمہ صحت کے دیگر تکنیکی افسران بھی موجود تھے۔ مشن کی قیادت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر خواجہ لعیق نے کی، جن کے ساتھ ڈاکٹر احمد اسماعیل (ایڈوائزر ٹی بی) اور ڈاکٹر سمیاء بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، منیجر پروونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان، بھی وفد کا حصہ تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں تپِ دق (ٹی بی) کی صورتحال، تشخیص و علاج کے نظام میں بہتری، اور صحت کے پروگرام کو مؤثر بنانے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تکنیکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments 1

Login to post a comment.