Politics

کوئٹہ کے قدیم علاقہ پیر محمد خان روڈ، نچاری روڈ اور سمندر خان روڈ پر چوروں کا راج

The Baaghwan
The Baaghwan
November 28, 2025 at 11:42 AM 1 views
کوئٹہ کے قدیم علاقہ پیر محمد خان روڈ، نچاری روڈ اور سمندر خان روڈ پر چوروں کا راج
*کوئٹہ کے قدیم علاقہ پیر محمد خان روڈ، نچاری روڈ اور سمندر خان روڈ پر چوروں کا راج* (دی باغوان) کوئٹہ کے قدیم علاقے پیر محمد خان روڈ، نچاری روڈ اور سمندر خان روڈ میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، علاقہ چوروں کے حوالے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خواب خرگوشاں میں مصروف ہے۔ آئے دن علاقے میں موٹر سائیکلیں چینی اور چوری ہو رہی ہیں اورتو اور آج ایک رکشہ بھی نامعلوم افراد کے ہاتھوں چوری ہو گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ یہ علاقے پرامن علاقے سمجھے جاتے تھے اب تو لوگ دن میں بھی گزرتے ہوئے ڈرتے ہیں،پولیس کا تو نام و نشان نہیں، مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں نے اہلِ علاقہ کو شدید ذہنی پریشانی اور عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور ہر کوئی اپنے جان و مال کے حوالے سے اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ اہلِ علاقہ نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی آپریشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ: 1. ان وارداتوں کا فوری اور سختی سے نوٹس لیا جائے۔ 2. پیر محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کی نفری نافذ کی جائے اور گشت میں اضافہ کیا جائے۔ 3. مجرمان کی فوری گرفتاری اور مستقبل میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ امید کرتے ہیں کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ اہل علاقہ دوبارہ اپنے علاقے میں اعتماد اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ *اہلِ علاقہ*

Comments 0

Login to post a comment.