Politics
کراچی کے علاقے سمن آباد میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
The Baaghwan
November 29, 2025 at 09:53 AM
1 views
کراچی کے علاقے سمن آباد میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزم مدثر، سجاد اور خالد گرفتار ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے 18 ہزار سعودی ریال، 10 ہزار ڈالر اور 5 ہزار برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ 63 لاکھ 45 ہزار پاکستانی روپے بھی ملے۔
ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
Comments 0