Politics
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات پیش کیں، ماسکو اجلاس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات پر بات کی، روسی صدر پیوٹن کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، ہماری تمام میٹنگز مثبت اور فائدہ مند ثابت ہوئیں، جی ایس پی پلس سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال ہوا۔
The Baaghwan
November 29, 2025 at 09:53 AM
1 views
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات پیش کیں، ماسکو اجلاس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات پر بات کی، روسی صدر پیوٹن کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، ہماری تمام میٹنگز مثبت اور فائدہ مند ثابت ہوئیں، جی ایس پی پلس سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی پر بات کی، چاہتے ہیں افغانستان کے لوگوں کی ترقی ہو، خواہش ہے افغانستان میں استحکام آئے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو بریف کیا افغانستان میں امن چاہتے ہیں، یورپی حکام سے ملاقاتوں میں غلط فہمیاں دور کی گئیں، افغانستان جاکر کہا امن ہی واحد راستہ ہے، افغانستان سے کہا اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، افغانستان سے دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو وطن واپس عزت کے ساتھ بھیجا جارہا ہے، افغان رجیم سے کہا گیا اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرے۔
Comments 0