Politics
گرینڈ الائنس بلوچستان ارگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس
The Baaghwan
November 30, 2025 at 12:32 AM
1 views
گرینڈ الائنس بلوچستان ارگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس
گرینڈ الائنس بلوچستان ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت قدوس کاکڑ نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل اصغر بنگلزئی، ترجمان گرینڈ الائنس علی بخش خان جمالی، محمد اسماعیل سیسا، خادم بگٹی، ڈپٹی آرگنائزر شفا مینگل، آغا زاہد، درمحمد لانگو اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کل ہونے والے بلوچستان بھر کے جنرل اجلاس کے انتظامات، اخراجات، اور دیگر تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
حکومت کی جانب سے ڈی آر اے میں عدم توجہی کو شدید تشویش کے ساتھ زیرِ بحث لایا گیا جبکہ ملازمین میں بڑھتی بے چینی اور ان کے ایجنڈے/ڈیمانڈز پر اہم بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور کل ہونے والے جنرل کونسل اجلاس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
Comments 0