Politics
جنگ کا بنفشری نہیں بلکہ افیکٹی ہوں، کبھی مؤقف نہیں بدلا روز اول سے پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
The Baaghwan
November 30, 2025 at 12:33 AM
1 views
*جنگ کا بنفشری نہیں بلکہ افیکٹی ہوں، کبھی مؤقف نہیں بدلا روز اول سے پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*
کوئٹہ، 29 نومبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں ہمیں ان میڈیا ورکرز کی مشکلات اور مالی حالات کا بخوبی اندازہ ہے جو محدود تنخواہوں میں گزر بسر کررہے ہیں اسی لیے صوبائی حکومت نے ان کے لیے جامع ہاؤسنگ اسکیم کا قیام عمل میں لایا ہے اس مقصد کیلئے نہ صرف زمین مختص کر دی گئی ہے بلکہ ایک سال میں یہ منصوبہ مکمل کرکے فلیٹس کی چابیاں بھی ان کے حوالے کردی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں کوئٹہ میں جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ذمہ دار اور حق پر مبنی صحافت کو فروغ دیا جائے آزاد اور سچی صحافت معاشرے کی تشکیل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صحافت کا شعبہ خطرات سے گھرا ہوا ہے لیکن بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دار میڈیا کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اختلاف جائز ہے اور تنقید برداشت کرنے کے لیے ہوتی ہے ہم نے کبھی برداشت کا دامن نہیں چھوڑا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ایک بار پھر لوگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف واپس آرہے ہیں تاہم سوشل میڈیا اپنی جگہ حقیقت ہے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کی طرف بھی توجہ دیں اور سچ کو فروغ دیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیں صرف پلاٹس دینے کی درخواست کی تھی مگر حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ صحافیوں کو صرف زمین نہیں بلکہ تیار فلیٹس بنا کر دیے جائیں گے بلوچستان کے صحافیوں سے عزت و احترام کا دیرینہ تعلق ہے اور ہم نے کبھی تنقید کا برا نہیں منایا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے اور کم تنخواہوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو بلا معاوضہ فلیٹس دیے جائیں گے جبکہ شہداء صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی وہ جہاں پڑھنا چاہیں ہم ان کے تعلیمی اخرجات اٹھائیں گے چاہے وہ لارنس کالج ہو ، ایچی سن ہو، آکسفورڈ یا ہارورڈ ہو حکومت ان کے تعلیم کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ فلیٹس کی تقسیم میں میرٹ کو پہلی ترجیح دی جائے گی غریب میڈیا ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت جبکہ دیگر کو نصف قیمت میں آسان اقساط پر فلیٹس دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایت کی کہ اس ہاوسنگ اسکیم پر آج ہی سے کام شروع کیا جائے اور کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے امن و استحکام کی راہ میں حائل مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف تنظیمیں کم عمر نوجوانوں کو اغوا کر کے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتی رہی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ کچھ عرصہ قبل پیش آیا جو میڈیا میں رپورٹ نہ ہوا ہمیں احساس ہے کہ بعض واقعات کی رپورٹنگ سے صحافیوں کو جانی نقصان کے خدشات ہوتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنا ہمیشہ مشکل تھا اور آج بھی ہے مگر میں نے کبھی اپنا مؤقف نہیں بدلا روز اول سے پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں انہوں نے کہا کہ میں جنگ کا بنفشری نہیں بلکہ افیکٹی ہوں اس جنگ میں 280 قریبی افراد شہید ہوئے اور میں آج بھی ان 280 متاثرہ خاندانوں، بیواؤں کی کفالت کررہا ہوں میرا سیاسی سرمایہ پاکستان ہے اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہوکر قربانیاں دینے پر مجھے فخر ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا مہمات کی مجھے پرواہ نہیں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا کسی صورت ظالم کا ساتھ نہیں دوں گا اور نہ اپنے موقف سے ہٹوں گا ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافی اس ہاؤسگ اسکیم کو میرا کوئی احسان نہ سمجھیں یہ ان کا حق ہے میری غلطیوں کی نشاندہی کریں سچ کو فروغ دیں اور بلیک میلنگ کی حوصلہ شکنی کریں تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے کاغذات باضابطہ طور پر صدر پریس کلب عرفان سعید اور سئنیر صحافیوں کے حوالے کیے اور یقین دہانی کرائی کہ یہ منصوبہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت بلوچستان کا تاریخی اقدام ہے جو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جرنسلٹ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے سئنیر صحافی شاہد رند سمیت دیگر حکام کی کاوشوں کا خصوصی طور پر زکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ساتھیوں کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھا ہے اور آئندہ بھی ان کی بہبود کیلئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے تقریب میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید نے صوبائی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صحافیوں کے مسائل کے مستقل حل کی طرف اہم قدم ہے اور بلا شبہ موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حقیقی معنوں میں صحافیوں کی بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے جن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آج صحافیوں کا 35 سالہ پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، تقریب میں صوبائی وزراء محمد کاکڑ، میر سلیم خان کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی، شاہد رند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت متعلقہ حکام اور سئنیر صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد شریک تھی
Comments 0