Politics

کوئٹہ:

The Baaghwan
The Baaghwan
November 30, 2025 at 07:09 AM 1 views
کوئٹہ:
کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او اربن پلاننگ محمد عادل نے تاجک آباد میں محمد ولید چن کے ہمراہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے قبل مختلف گلیوں، سڑکوں اور اسٹریٹس کا تفصیلی معائنہ کیا، تاکہ علاقوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جا سکے۔ دورے کے دوران انہوں نے کلی شابو، کلی برات اور کلی پائند خان کا بھی جائزہ لیا اور ان علاقوں میں عوامی ضروریات، انفراسٹرکچر اور ممکنہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان علاقوں میں بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا جائے گا، جس سے مقامی آبادی کو بہتر سہولیات، معیاری سڑکیں اور بہتر شہری ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments 0

Login to post a comment.