Politics

قلات پولیس کی فائرنگ سے عبدالغفار لانگو اور سعد لانگو کی شہادت کے واقعے پر گہری تشویش اور بے گناہ افراد کی جان لینا قابل مذمت ہے

The Baaghwan
The Baaghwan
November 30, 2025 at 12:13 PM 1 views
قلات پولیس کی فائرنگ سے عبدالغفار لانگو اور سعد لانگو کی شہادت کے واقعے پر گہری تشویش اور بے گناہ افراد کی جان لینا قابل مذمت ہے
قلات پولیس کی فائرنگ سے عبدالغفار لانگو اور سعد لانگو کی شہادت کے واقعے پر گہری تشویش اور بے گناہ افراد کی جان لینا قابل مذمت ہے مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے قلات پولیس کی فائرنگ سے عبدالغفار لانگو اور سعد لانگو کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے واقعے کی بھرپور مذمت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سعد لانگو کے جنازے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ تحصیل صدر عثمان بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف انتظامی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود سنگین کمزوریوں کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ علی احمد لانگو نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جن میں سے ایک خود فورس کا حاضر سروس اہلکار تھا، جو اس واقعے کو مزید دردناک اور سنگین بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات عوام کے اندر بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں ضروری ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور پولیس میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Comments 0

Login to post a comment.