Politics
سیٹلائٹ ٹاؤن، سرکی روڈ و ملحقہ علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
The Baaghwan
November 30, 2025 at 12:13 PM
1 views
سیٹلائٹ ٹاؤن، سرکی روڈ و ملحقہ علاقوں میں شدید لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن، سرکی روڈ، رحمت کالونی اور ملحقہ علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مسلسل بجلی غائب رہنے سے گھروں، کاروباروں اور تعلیمی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور روزمرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور علاقے کے منتخب ایم پی اے، حاجی ولی محمد نوزئی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
Comments 0