Politics

بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام کا ٹکٹ کیلئے رجوع کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئٹہ کے شہری شیر کے نشان کو جیت کا نشان تصور کرتے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

The Baaghwan
The Baaghwan
November 30, 2025 at 12:13 PM 1 views
بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام کا ٹکٹ کیلئے رجوع کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئٹہ کے شہری شیر کے نشان کو جیت کا نشان تصور کرتے ہیں، جمال شاہ کاکڑ
بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام کا ٹکٹ کیلئے رجوع کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئٹہ کے شہری شیر کے نشان کو جیت کا نشان تصور کرتے ہیں، جمال شاہ کاکڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں عوام کا ٹکٹ کیلئے رجوع کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئٹہ کے شہری شیر کے نشان کو جیت کا نشان تصور کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) یکم دسمبر کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس کے لیے کارکنوں اور عوام کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہے۔وہ اتوار کے روز ملاقات کیلئے آنے والے شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواران اور عہدیداران کے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں پارٹی کی موجودہ سیاسی حکمتِ عملی، تنظیمی امور اور یکم دسمبر کو منعقد ہونے والے اہم سیاسی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یکم دسمبر کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس کے لیے کارکنوں اور عوام کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا رحجان واضح طور پر مسلم لیگ (ن) کی جانب ہے کیونکہ کوئ

Comments 0

Login to post a comment.