Politics
بلوچستان ہائی کورٹ کا سردار اختر مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس
The Baaghwan
December 01, 2025 at 09:32 AM
1 views
بلوچستان ہائی کورٹ کا سردار اختر مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس
بریکنگ نیوز: بلوچستان ہائی کورٹ
ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد ، بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے پر بلوچستان ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ پاکستان خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو آئین کے آرٹیکل 204 کے مطابق توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کی درخواست پر یہ بھی حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اگر سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔
اس موقع پر بی این پی انفارمیشن سیکرٹری آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، ظریف بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کیس کی سماعت کی
عدالتی سماعت کے بعد بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کو صرف ان کے موقف کی وجہ سے
Comments 0