Politics

‏سوشل میڈیا پر "مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو" کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

The Baaghwan
The Baaghwan
December 01, 2025 at 09:32 AM 1 views
‏سوشل میڈیا پر "مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو" کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
‏سوشل میڈیا پر "مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو" کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ کراچی میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا دل دہلادینے والا واقعہ، کون ذمہ دار؟، کس کی غفلت سے یہ ہوا؟، سوشل میڈیا پر میئر کراچی کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا۔ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دعوے بڑے کیے جاتے ہیں لیکن عملی صورتحال بالکل الٹ ہے۔ ایک صارف نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ سندھ حکومت سوئی ہوئی ہے، "وزیراعلیٰ پنجاب" معاملے کا نوٹس لیں۔ شہریوں نے کہا کراچی کبھی بہترین شہر تھا، آج ذکر کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، شہر کا حال میئر کی کارکردگی بتانے کیلئے کافی ہے، یہاں کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صارفین نے لکھا کہ کبھی موبائل اور کار چھین لی جاتی ہے، جو مین ہول میں گرنے سے بچ جاتے ہیں انہیں ڈمپر مار دیتے ہیں، اللہ کیلئے کراچی پر رحم کرے۔

Comments 0

Login to post a comment.