Politics

رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا کوئٹہ پیکج کے نام سے شہر کیلئے بڑا پیکج کامطالبہ

The Baaghwan
The Baaghwan
November 28, 2025 at 09:38 AM 1 views
رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا کوئٹہ پیکج کے نام سے شہر کیلئے بڑا پیکج کامطالبہ
رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کا کوئٹہ پیکج کے نام سے شہر کیلئے بڑا پیکج کامطالبہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ شہر کیلئے بڑاپیکج کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے بلوچستان کیلئے اقدامات کے ثمرات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے ،240ارب روپے ترقیاتی مد میں زمینی سطح پر استعمال کرکے عوام کو ثمرات سے مستفید کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بلوچستان کوترقیاتی بجٹ کی مد میں 240ارب روپے دئیے ہیںجن میں کوئٹہ سے کراچی روڈ،کوئٹہ ژوب روڈ،ژوب ،لورالائی بائی پاس سمیت مختلف منصوبوں کا بجٹ شامل ہیں لیکن بدقسمتی سے زمینی حقائق اس کے برعکس ہے ،اب تک منصوبوں پر کام کاآغاز نہیں ہوسکاہے ،اسی طرح بادینی بارڈر اب تک فعال نہیں ہوسکا،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ایک بڑی آبادی کے ساتھ4ٹائونز پرمشتمل ہے ،کوئٹہ شہر مسائل کاشکار ہے ،گیس بند،انٹرنیٹ بند ہیں ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں کوئٹہ سے اندرون ملک 7ٹرینیں چلتی تھیں ،وزیراعظم کے اعلانات اور اقدامات کے ثمرات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوپارہے ،کوئٹہ سے اندرون پاکستان مختلف قومی شاہراہیں کوئٹہ کراچی،کوئٹہ جیکب آباد،کوئٹہ ژوب ،کوئٹہ لورالائی ڈی جی خان وڈی آئی خان شاہراہیں بند ہوں لوگ سفر سے محروم ہوں اور ایک ہی راستہ سفر کیلئے بچتاہوں اور نجی ائیرلائنز من مانے کرایہ وصول کررہے ہوں تو پھر عوام حکومت سے بد دل ہونگے ،لوگ کہاں جائیں ،انٹرنیٹ کی بندش سے لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں ،نچلی سطح پر مسائل کی وجہ سے حکومتی اقدامات کے ثمرات سے عوام اس طرح مستفید نہیں ہو پارہے جس طرح کی ضرورت ہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ پیکج کے نام سے شہر کیلئے بڑا پیکج کااعلان کیاجائے بلوچستان کے لئے کئے گئے اعلانات پرعملدرآمد کرایاجائے ۔

Comments 0

Login to post a comment.