Politics
?کوئٹہ:
The Baaghwan
December 02, 2025 at 07:49 PM
1 views
?کوئٹہ:
خان شہید صمد خان اچکزئی کی 52 ویں برسی
کے موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ جلسے سے خطاب ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی خان شہید کو ان کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل آج کے جلسے میں شرکت کرنے والے تھے لیکن طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ نہ آ سکے۔اسٹیبلشمنٹ ظلم کی تمام حدیں پار کر چکی ہے، بلوچ اور پشتون کے بچے بھی محفوظ نہیں اور اب وہ بلوچستان کی بیٹیوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ سردار عطاء اللہ خان مینگل، خان شہید صمد خان اچکزئی، غوث بخش بزنجو، باچا خان اور دیگر نے اپنی ساری زندگی مظلوم قوموں کے لیے صرف کردی۔26ویں اور 27ویں ترمیم کی حمایت کرنے والے اس قوم کے مجرم ہیں۔
ہم عمران خان کے اس موقف کی وجہ سے ان کی حمایت کر رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور ہر ادارہ کو اپنے دائرے میں رہنا ہوگا۔کوئی بھی باچا خان کا نام اپنے ذاتی ایجنڈے اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے لیے استعمال نہ کرے۔بلوچستان کے نوجوان وہ راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا جو وہ نہیں چاہتے تھے۔
بلوچ، پشتون اور تمام مظلوم قوموں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا
Comments 0