Politics
پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد
The Baaghwan
December 03, 2025 at 07:19 AM
1 views
پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد
جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کیا
جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا
جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی
شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
جرگے کے اختتام پر امن، ترقی اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا
شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور مشران علاقے میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑےہیں
Comments 0