Politics
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے سول سروس اور پولیس سروس کے افسران کیلئے دربار منعقد کیا۔
The Baaghwan
December 03, 2025 at 09:33 AM
1 views
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے سول سروس اور پولیس سروس کے افسران کیلئے دربار منعقد کیا۔
دربار میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار وحید کے علاوہ سول سرونٹس اور پولیس افسران نے شرکت کی.
دربار کا آغاز شہداءِ سول سروس، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت سے ہوا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام افسران کو اپنی گورننس پالیسی سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ آئندہ تمام محکموں کی کارکردگی اسی پالیسی کی بنیاد پر جانچی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے۔
دربار میں سول سرونٹس اور پولیس افسران نے اپنے سروس سے متعلق مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیے، جس پر وزیر اعلیٰ نے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔
وزیراعلیٰ نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں، عوامی خدمت کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں اور حقیقی معنوں میں خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کیمطابق صوبے میں گڈ گورننس کا قیام ہماری ترجیح ہے.
Comments 0