Politics

‏ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے اپنے خلاف کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی !

The Baaghwan
The Baaghwan
December 03, 2025 at 09:34 AM 3 views
‏ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے اپنے خلاف کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی !
‏ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے اپنے خلاف کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ! اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کیخلاف ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کی،ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ کی آئندہ سماعت سے قبل اگلی سماعت کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کی نزاکت جانتے ہوئے بھی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی،جس رفتار سے ٹرائل چل رہا ہے ہائیکورٹ میں آئندہ تاریخ تک حتمی فیصلہ بھی آ چکا ہوگا،سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے،اپیل پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکا جائے!

Comments 0

Login to post a comment.