Politics

جامعہ بلوچستان میں ڈگری پرنٹنگ مشین ایک ماہ سے خراب، طلباء و طالبات شدید مشکلات کا شکار

The Baaghwan
The Baaghwan
December 03, 2025 at 12:48 PM 1 views
جامعہ بلوچستان میں ڈگری پرنٹنگ مشین ایک ماہ سے خراب، طلباء و طالبات شدید مشکلات کا شکار
جامعہ بلوچستان میں ڈگری پرنٹنگ مشین ایک ماہ سے خراب، طلباء و طالبات شدید مشکلات کا شکار جامعہ بلوچستان میں ڈگریوں کی پرنٹنگ کا عمل گزشتہ ایک ماہ سے معطل ہے جس کے باعث طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یونیورسٹی کی ڈگری پرنٹنگ مشین طویل عرصے سے خراب ہے اور تاحال اس کی مرمت یا متبادل انتظام نہیں کیا جاسکا، جس کے نتیجے میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء کی اسناد کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ڈگری نہ ملنے سے انہیں ملازمت کے مواقع، داخلوں اور دیگر سرکاری و نجی امور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کئی طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے فوری طور پر مشین کی مرمت یا متبادل سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈگریوں کے اجراء کا عمل بحال ہوسکے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق مشین کی خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم طلباء نے اس تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونا انتظامی نااہلی کا ثبوت ہے۔ طلباء و طالبات نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مسئلے کے مستقل حل کی درخواست کی ہے۔

Comments 0

Login to post a comment.