Politics
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کل صوبوں کے حقوق اور وسائل پر اہم بحث جاری ہے، اور اسلام آباد صوبوں سے تعلیم اور پاپولیشن کنٹرول کا اختیار واپس لینا چاہتا ہے، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔
The Baaghwan
December 04, 2025 at 03:05 AM
1 views
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کل صوبوں کے حقوق اور وسائل پر اہم بحث جاری ہے، اور اسلام آباد صوبوں سے تعلیم اور پاپولیشن کنٹرول کا اختیار واپس لینا چاہتا ہے، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ کا افتتاح کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے اختیارات واپس لیے جائیں گے تو اس کے گہرے اثرات ہوں گے اور پیپلزپارٹی اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کے ادارے بہتر ہوئے ہیں، صحت جیسے حساس شعبے میں 18ویں ترمیم ہی بہترین حل ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کی حالت اٹھارویں ترمیم کے بعد بالکل بدل گئی فرق واضح نظر آتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا کہ ایس آئی یو ٹی کا دائرہ پنجاب کے کئی شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا، تاکہ ملک بھر کے عوام کو معیاری اور مفت علاج کی سہولتیں میسر آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں جو ترقی کی ہے وہ واضح طور پر نظر آتی ہے اور یہ سب اٹھارویں ترمیم کی بدولت ممکن ہوا۔
بلاول بھٹو کے مطابق صوبے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا اور صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
#
Comments 0