Politics
پاکستان آسٹریلیا سرمایہ کاری تعاون ایک نیا اعتماد، ایک نیا دور
The Baaghwan
November 28, 2025 at 09:39 AM
1 views
پاکستان آسٹریلیا سرمایہ کاری تعاون ایک نیا اعتماد، ایک نیا دور
ایس آئی ایف سی کے مؤثر تعاون کے ساتھ، پاکستان اور آسٹریلیا ایک ایسے تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں جہاں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے ایک مضبوط اور جدید معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے ایک ایسا قدم جو نہ صرف اعتماد کی بحالی کی علامت ہے، بلکہ مستقبل کے مشترکہ ترقیاتی سفر کا آغاز بھی ہے۔
اس نئے معاہدے کے تحت توانائی، ٹیکنالوجی اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ دونوں حکومتوں نے طویل المدتی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو کھلے دل سے دہرایا۔
وزیرِ بورڈ آف انویسٹمنٹ، قیصر احمد شیخ کے مطابق پاکستان سرمایہ کاری پالیسی میں جدید اصلاحات کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ حکومت عالمی معیار کے مطابق ایک ایسا سرمایہ کاری ماحول تشکیل دے رہی ہے جہاں اعتماد، شفافیت اور ترقی بنیادی ستون ہوں۔
یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی ابھرتی ہوئی سرمایہ کاری پالیسیوں کا اعتراف ہے، بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا بھی ثبوت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے جو مستقبل کے معاشی استحکام کی روشن علامت ہے
Comments 0