Politics
تربت گرلز کالج میں اسپورٹس اسپرٹ ڈے کی شاندار تقریبات
The Baaghwan
November 28, 2025 at 09:39 AM
1 views
تربت گرلز کالج میں اسپورٹس اسپرٹ ڈے کی شاندار تقریبات
گرلز کالج تربت میں اسپورٹس سپرٹ کا دن جوش، اعتماد اور کامیابی کا رنگ
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں آج کا دن توانائی، اعتماد اور کھیلوں کے جذبے سے بھرپور رہا، جہاں “ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایونٹ صرف کھیلوں تک محدود نہیں تھا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم تھا جس نے طالبات کی صلاحیتوں، ان کے عزم اور ان کی ٹیم ورک اسپرٹ کو ایک نئی شناخت دی۔
فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر جیسے دلچسپ مقابلوں میں طالبات نے نہ صرف اپنی مہارت دکھائی بلکہ اپنی محنت اور ہمت سے پورے گراؤنڈ کا ماحول گرمائے رکھا۔ ان کا جوش، ان کی آوازیں، اور ان کا کھیل سب کچھ ایک زندہ دل تربت کی عکاسی کر رہا تھا۔
کالج فیکلٹی نے اس ایونٹ کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طالبات میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لاتی ہیں۔ خود طالبات نے بھی یہی خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے ایونٹس مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے چاہئیں تاکہ انہیں آگے بڑھنے کے مزید مواقع مل سکیں۔
مہمانِ خصوصی اور معروف سپورٹس شخصیات نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں اور اسی راستے پر آگے بڑھتے ہوئے خواتین کی اسپورٹس میں ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر “ہیلپنگ ہینڈ” کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات کو ٹرافیز اور شیلڈز پیش کی گئیں اور یوں یہ دن یادگار کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
Comments 0