Politics
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی/بابر خان یوسفزئی
The Baaghwan
November 28, 2025 at 09:43 AM
1 views
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی/بابر خان یوسفزئی
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی سے حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان بابر خان یوسفزئی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصا اہم انفراسٹرکچر، سماجی ترقی اور عوامی بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور بابر یوسفزئی نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خلاف کیے جانے والے پراپیگنڈے اور صوبائی حکومت پر بیجا تنقید کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے سیاسی استحکام، مثبت حکومتی اقدامات اور مثر منصوبہ بندی ناگزیر ہیں۔دونوں رہنمائوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے مفاد اور عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Comments 0