بمبئی(بی بی سی)انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ’ہم متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جن میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے۔ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔‘
ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’انڈیا متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور تمام تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔‘
انڈین وزیراعظم نے ایکس پر جاری بیان کے آخر پر اس بات پر زور دیا کہ ’آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کو یقینی بنانا خطے میں دیرپا امن و استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].