واشنگٹن(بی بی سی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے کیے ہیں۔ اس سے قبل آبنائے ہرمز میں واقع جزیرے قشم کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نے طیارہ شکن نظام کی ایک تنصیب بنائی تھی اور جیسے ہی یہ مکمل ہوئی، ہم نے گذشتہ رات اسے کامیابی سے نشانہ بنایا۔‘ انھوں نے اس کارروائی کو ’محدود حملہ‘ قرار دیا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوبارہ لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہو گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے ایک نئے دور سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
پزشکیان نے حکومتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔‘ انھوں نے کہا کہ تنازع کو ’مذاکرات کے ذریعے‘ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ان معاملات پر بات چیت کرنے کے اختیارات دیے ہیں جنھیں وہ پہلے ممنوع قرار دیتے تھے۔ تاہم انھوں نے ان معاملات کی مزید وضاحت نہیں کی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].