امریکہ نے توانائی ترسیل خطرے میں ڈال دی ہے: قالیباف کا امریکہ پر الزام

امریکہ نے توانائی ترسیل خطرے میں ڈال دی ہے: قالیباف کا امریکہ پر الزام
تہران(بی بی سی)ایرانی قیادت میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنما اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔‘ ایکس پر جاری بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’امریکی اقدامات اور اُن کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ناکہ بندی مسلط کیے جانے کے باعث بحری جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔‘ باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی انتظامیہ کی یہ ’بدنیتی‘ بالآخر کمزور پڑ جائے گی۔‘ انھوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’ہمیں بخوبی اس بات کا اندازہ ہے اور ہم یہ جانتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا برقرار رہنا امریکہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے مگر ابھی تک ہماری جانب سے کسی کارروائی کا باضابطہ آغاز بھی نہیں ہوا۔‘ واضح رہے کہ باقر قالیباف امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکراتی دور کی قیادت کر چُکے ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.