لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، گذشتہ چار روز کے دوران 110 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، گذشتہ چار روز کے دوران 110 افراد ہلاک، متعدد زخمی
لبنان(بی بی سی)لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق سوموار کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے، جو جنگ بندی کے آغاز کے دو ہفتے سے زائد عرصے بعد کے سب سے خونریز دنوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وزارت کے مطابق جمعرات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 110 ہو چکی ہے۔ اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ اُن کی جانب سے لبنان میں شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لبنانی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں شہریوں اور جنگجوؤں میں فرق نہیں کیا گیا، تاہم وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے شامل تھے، جبکہ 14 زخمی بھی بچے ہی ہیں۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں اس کے 17 فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور اس نے حزب اللہ پر سینکڑوں راکٹ اور ڈرون حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے بھی متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب واقع ناقورہ میں اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے اور ملک کے جنوب مشرقی علاقے قنطارہ میں فوجی اہداف پر راکٹ داغے جانا بھی شامل ہیں۔ تنظیم کی جانب سے اسے جوابی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.