بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، 2 کلینک سیل، 2 کو جرمانے

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، 2 کلینک سیل، 2 کو جرمانے
کوئٹہ (دی باغوان نیوز)بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طبی سرگرمیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5کلینکس پر جرمانے، سیلنگ اور نوٹسز جاری کیے ہیں۔فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ خان کاکڑ نے بتایاکہ پشتون آباد میں کی گئی فیلڈ انسپیکشن کے دوران مجموعی طور پر 2 جنرل فزیشن کلینکس اور 3 ڈینٹل کلینکس کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 1 جنرل پریکٹس کلینک کو کوئیکری (غیر مجاز طبی عمل)کے باعث سیل اور جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 ڈینٹل کلینک کو بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔مزید برآں 2 ڈینٹل کلینکس کو منظور شدہ دائرہ کار سے باہر خدمات انجام دینے پر جرمانے عائد کرتے ہوئے فوری طور پر سروسز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔دوسری جانب آرٹ اسکول روڈ کوئٹہ میں بھی ریگولیٹری کارروائی کے دوران ایک ایسٹیٹک کلینک کو قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، جبکہ ایک ڈینٹل کلینک پر عدم تعمیل کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی دوران ایک ہیلتھ کیئر ادارے کو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن میں فوری رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔بی ایچ سی سی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 کے تحت کی جا رہی ہیں تاکہ صوبے بھر میں غیر قانونی طبی عمل (کوئیکری)کا خاتمہ اور معیاری، محفوظ و قانونی صحت کی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں بہتری، کلینیکل گورننس کے فروغ اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ طبی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.