سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی بڑی کامیابی، اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

سیریس کرائم انویسٹی  گیشن  ونگ  کی بڑی کامیابی، اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار
کوئٹہ(دی باغوان نیوز)ایس سی آئی ڈبلیو ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اندھے قتل کے مقدمے کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ نمبر 89/2026 بجرم دفعات 324/302 تعزیراتِ پاکستان درج کیا گیا تھا۔ مقتول ولید کو 19 مئی 2026 کو ایک مصروف گلی میں نامعلوم ملزم نے سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ 22 مئی 2026 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔مقدمے میں دفعہ 302 کے اضافے کے بعد کیس 08 جون 2026 کو مزید تفتیش کے لیے ایس سی آئی ڈبلیو ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کیا گیا۔تحقیقاتی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ایس سی آئی ڈبلیو اینالیسز ونگ اور آپریشنز ٹیم کی معاونت سے ملزم کی شناخت سید نعیم شاہ کے نام سے ہوئی، جس کی تصدیق کرایہ داری ریکارڈ فارموں کی جانچ پڑتال سے کی گئی۔ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو دوست محمد بگٹی اور ایس پی عبد الستار اچکزئی کی ہدایات پر، انچارج ایس سی آئی ڈبلیو کی نگرانی میں ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ، آپریشنز ٹیم اور اینالیسز ونگ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوکر پلازہ، پٹیل باغ میں کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا، جبکہ اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس سی آئی ڈبلیو کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.