کوئٹہ(دی باغوان)پارلیمانی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے ہفتے کے روزسردارزادہ میر حسین جان بنگلزئی، آغا علی رضا احمدزئی، حاجی عبدالصمد بنگلزئی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات پر مشتمل وفود نے ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور عوامی مشکلات سے میر لیاقت لہڑی کو آگاہ کیا جبکہ مسائل کے حل اور علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔میر لیاقت علی لہڑی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل، علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی صرف ایوان تک محدود نہیں بلکہ عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے دستیاب وسائل کو مثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔میر لیاقت لہڑی نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ملاقات کے دوران شرکا نے عوامی مسائل کے حل، علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مثر بنانے پر اتفاق کیا۔وفود نے میر لیاقت لہڑی کی جانب سے عوامی رابطے اور مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].