کوئٹہ(دی باغوان)پارلیمانی سیکریٹری برائے بہبودِ آبادی پرنس آغا عمر احمدزئی نے سریاب سرمست آباد کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں میں شرٹس تقسیم کیں۔اس موقع پر چیئرمین حاجی غلام نبی بلوچ اور قاری اسد بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پرنس آغا عمر احمدزئی نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کھیلوں کے میدان میں بھرپور محنت اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی تلقین کی۔کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پارلیمانی سیکریٹری کی جانب سے حوصلہ افزائی اور شرٹس کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی سے انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].