موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کوئٹہ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کاانعقاداور پرچم کشائی کی گئی

موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کوئٹہ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کاانعقاداور پرچم کشائی کی گئی
کوئٹہ(دی باغوان)پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کوئٹہ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکٹر کمانڈر قلات ایوب خان ترین سمیت موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکا نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے جدوجہد اور قربانیاں دینے والے بزرگوں اور شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پر موٹروے پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دی جائیں گی۔تقریب میں افسران اور اہلکاروں نے قومی جذبے اور حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.