دہشتگرد حقوق یا آزادی کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ وہ بلو چ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

دہشتگرد حقوق یا آزادی کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ وہ بلو چ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس
کوئٹہ(دی باغوان)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشتگرد حقوق یا آزادی کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ وہ بلو چ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، بلوچ قوم کو اپنے اور اپنی نسل کے مستقبل کے لئے سوچنا ہوگا،بلوچستان کا کوئی علاقہ نوگو ایریا نہیں،دہشتگردوں کی پشت پناہی بھارت اور افغانستان سے کی جا رہی ہے ۔ہفتے کو کوئٹہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یو سفزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کر تے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے بھرپور انداز میں جشن آزادی منایا جبکہ سیکورٹی فورسز نے بہترین انتظامات کئے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ مستونگ میں انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیاحملے میں 5سیکورٹی ا ہلکار زخمی ہوئے۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم بہت کچھ برداشت کر چکی ہے دہشتگرد حقوق یا آزادی کی جنگ نہیں لڑ رہے دہشتگردوں کی قیادت یرغمال ہے اور دہشتگردی کی پشت پناہی بھارت اور افغانستان سے کی جا رہی ہے مسلح افراد عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رہے ہیں اور زمینداروں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق بلوچ قوم سے نہیں بلکہ بھارت سے ہے ۔وزیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعے کے دوران 6 خواتین کو قتل کیا گیا واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.