مستونگ حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین، بلوچستان پولیس کی بہادری قابل تحسین ہے، محسن نقوی کا میر ضیا لانگو سے ٹیلیفونک رابطہ

مستونگ حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین، بلوچستان پولیس کی بہادری قابل تحسین ہے، محسن نقوی کا میر ضیا لانگو سے ٹیلیفونک رابطہ
کوئٹہ(دی باغوان)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مستونگ میں ہونے والے حملے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ میر ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا۔ امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.