کوئٹہ(دی باغوان)رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور چئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر نے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے چار نئے صفائی رکشوں کا افتتاح کر دیا۔ نئے رکشے بلدیاتی فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں، جنہیں شہر کے مختلف محلوں، گلیوں اور تنگ راستوں سے کچرا بروقت اٹھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر سیف اللہ ہوت، کونسلر فیصل اللہ بخش سمیت میونسپل کارپوریشن کے افسران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ گوادر میں صفائی ستھرائی اور بنیادی بلدیاتی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی، گلیوں کی ٹف ٹائلنگ، چوکوں کی خوبصورتی اور صفائی کے لیے جدید مشینری کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے صفائی رکشوں کی شمولیت سے شہر کی تنگ گلیوں اور مختلف علاقوں سے کچرا اٹھانے کا عمل مزید تیز اور مثر ہوگا، جس سے شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی بلدیاتی حکام نے بتایا کہ گوادر کی مرکزی شاہراہوں اور ٹف ٹائلز والے علاقوں کی صفائی کے لیے مزید جدید مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ کلین اینڈ گرین گوادر کے ہدف کے تحت صفائی کے نظام کو مزید منظم اور مثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].