کوئٹہ(دی باغوان)صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی، انتظامی امور اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر سے تقریبا ساڑھے 9 ہزار طلبہ و طالبات کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا شفاف اور بہترین انداز میں انعقاد پوری ٹیم کی محنت کا ثبوت ہے، جس پر متعلقہ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کا شفاف اور میرٹ پر انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امیدواروں کو سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کو بلا خوف و دبا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔ صوبائی وزیر نے امتحانی عمل کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، وائس چانسلر BMUHS ,ڈاکٹر شبیر لہڑی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].