ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کوئٹہ سے خاران آتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کوئٹہ سے خاران آتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا
خاران (رپورٹ:محمدعیسی محمدحسنی )ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو مبینہ طور پر کوئٹہ سے خاران آتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاران کی جانب سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اور سرکاری سطح پر اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہورہی ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اپنے دیگر سرکاری محافظوں کے ہمراہ ذاتی گاڑی سے خاران ارہے تھے کہ برشونکی کے علاقے میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران ڈپٹی کمشنر خاران کو اپنے ساتھ لے گئے تاہم آخری وقت تک ان کی بازیابی کی اطلاع نہیں ملی ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.