ینگ لائرز الائنس بلوچستان کے سالانہ انتخابات، عالمگیر مندوخیل صدر منتخب

ینگ لائرز الائنس بلوچستان کے سالانہ انتخابات، عالمگیر مندوخیل صدر منتخب
کوئٹہ(دی باغوان) ینگ لائرز الائنس بلوچستان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27ء میں عالمگیر مندوخیل صدر منتخب ہوگئے۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 326 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔ صدارتی انتخاب میں عالمگیر مندوخیل نے 203 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل اشرف اللہ اچکزئی نے 122 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر کوئٹہ سٹی کے عہدے پر ظہور احمد مری 184 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ سردار حنان مہرابی نے 134 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر سریاب کے عہدے پر سالار خان موسیٰ خیل نے 189 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ اشفاق احمد نے 125 ووٹ لیے۔ نائب صدر کچلاک کے عہدے پر بہاول خان کاکڑ 162 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ سید عابد شاہ نے 147 ووٹ حاصل کیے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر اسرار احمد جتک 167 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، حامد اللہ افغان نے 91 جبکہ باسط خروٹی نے 68 ووٹ حاصل کیے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر حکیم بلوچ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ فائنانس سیکرٹری کے عہدے پر فدا احمد دشتی نے 185 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ بسم اللہ مندوخیل نے 136 ووٹ لیے۔ پریس سیکرٹری کے عہدے پر کبیر الٰہی 202 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ عمر کھیتران نے 120 ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں نومنتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ نئی کابینہ ینگ لائرز الائنس بلوچستان کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، الائنس کے مفادات کے تحفظ اور بلوچستان کے نوجوان وکلاء کے حقوق و مفادات کی نمائندگی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.