ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کا کریک ڈان مزید 2 دودھ مراکز سمیت 3 یونٹ سیل، 13 مراکز جرمانہ، 120 کلو ملاوٹی دہی تلف

ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کا کریک ڈان  مزید 2 دودھ مراکز سمیت 3 یونٹ سیل، 13 مراکز جرمانہ، 120 کلو ملاوٹی دہی تلف
کوئٹہ (دی باغوان )وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری و محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی اور صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے کریک ڈان بلا تعطل جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل حبیب اللہ خان کے مطابق ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ و دہی کی فروخت اور سپلائی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر فوری ٹیسٹنگ سے ملاوٹ کی نشاندہی اور فوری ایکشن جاری رہے گا۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے مزید کہا کہ دودھ کی سپلائی و ترسیل کے تمام مراحل، ملک شاپس اور مشتبہ مقامات کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور عوام تک محفوظ و معیاری خوراک کی رسائی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ کارروائیوں کا سلسلہ مزید مثر بنایا جائے گا۔اتھارٹی کی تازہ ترین کارروائیوں کے دوران ایئرپورٹ روڈ، پوت گلی چوک، جدون روڈ، جان محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بی ایف اے ٹیموں نے اسنیپ چیکنگ اور خصوصی کارروائیوں کے دوران دودھ بردار گاڑیوں، ملک شاپس، گھروں اور دیگر مشتبہ مقامات کی چیکنگ کی، جبکہ اسکمڈ ملک پاڈر کی ذخیرہ اندوزی اور استعمال کے حوالے سے بھی نگرانی کی گئی۔کارروائیوں کے دوران موبائل لیبارٹریز کے ذریعے مجموعی طور پر 10,650 لیٹر دودھ اور سینکڑوں کلو دہی کی موقع پر جانچ کی گئی، جبکہ 120 کلو ملاوٹی و غیر صحت بخش دہی تلف کر دیا گیا۔ایئرپورٹ روڈ پر 4 دودھ کی دکانوں کو دہی میں اسکمڈ ملک پاڈر کی موجودگی پر جرمانے کیے گئے، جبکہ ایک دودھ سپلائر کو ناقص حفظانِ صحت کے باعث جرمانہ کیا گیا۔پوت گلی چوک پر 5 دودھ بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کیے گئے۔ موبائل لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران بعض نمونوں میں 13 فیصد تک پانی کی ملاوٹ سامنے آئی۔اسی طرح جدون روڈ، جان محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں 2 دودھ یونٹس کو سیل کیا گیا، جبکہ ایک یونٹ میں موبائل لیبارٹری کے ذریعے دودھ میں 30 فیصد پانی کی ملاوٹ کی نشاندہی ہوئی۔دورانِ انسپیکشن ایک نمکو مینوفیکچرنگ یونٹ بھی سیل کیا گیا، جہاں لائسنس، رجسٹریشن، اسٹوریج، صفائی، پیسٹ مینجمنٹ اور پروسیسنگ سے متعلق متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.