پگڑی۔ دستار

پگڑی۔ دستار
پگڑی 7 گز کپڑا نہیں، 7 وعدے ہیں۔* جیسے ہندو مذہب میں شادی میں 7 پھیرے ہوتے ہیں اور ہر پھیرے میں ایک وعدہ شوہربیوی کے ساتھ اور بیوی شوہرکےساتھ کرتی ہے، ویسے ہی بلوچی . پشتون . سندھی . پنجابی پگڑی کے ہر بل میں ایک اصول ہے وعدہ ہے۔اور آج ہم نے اس کو صرف فیشن اور کلچر ڈے کی ٹوپی بنا دیا ہے۔ آج ہر کوئی کلچر ڈے پر پگڑی باندھ لیتا ہے۔ ٹک ٹاک بنتی ہے، تصویر لگتی ہے۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ یہ 7 بل کیوں ہیں؟ یہ صرف کپڑا نہیں، ہمارے بڑوں کی دستار تھی، ذمہ داری تھی۔ پگڑی کے 7 بل اور 7 اصول - جو ہمارے بڑوں میں تھے۔ ہمارے بزرگ کہتے تھے پگڑی کا ہر پیچ ایک قسم ہے ایک وعدہ ہے۔ یہ رواج صرف بلوچ یا پشتون کا نہیں۔ آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔ ہندو راجہ ہو، عرب کا شیخ ہو، سندھ کا وڈیرہ ہو، پنجاب کا چوہدری ہو یا پختونخوا اور بلوچستان کا خان سردار اور نواب ہو۔ ہر قوم میں پگڑی اسی کو پہنائی جاتی تھی جو سردار بننے کے لائق ہو۔ یہ تاج تھا، فیشن نہیں تھا۔ باپ جب اپنی زندگی کے بعد کسی کو اپنی جگہ بٹھانا چاہتا تھا تو وہ اپنے تمام بیٹوں میں یہ سات خوبیاں دیکھتا تھا۔ اور ہمارے سامنے کتنی ہی مثالیں ہیں کہ باپ نے پگڑی اپنے بیٹے کو نہیں پہنائی، بلکہ سیدھا اپنے پوتے کو پہنائی۔ کیوں؟ کیونکہ وہ خوبیاں بیٹے میں نہیں تھیں، پوتے میں تھیں۔ پگڑی کردار سے ملتی تھی۔ *وہ سات بل کون سے تھے؟* *1. پہلا بل ۔ غیرت و بہادری:* میں میدان میں پیٹھ نہیں دکھاؤں گا۔ وفاداری پگڑی والا اپنی مٹی، اپنی قوم اور اپنے قول سے وفادار ہوگا۔ وہ برے وقت پر ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ *2. دوسرا بل - قول کی پختگی:* زبان سے جو نکلے گا وہ پتھر پر لکیر ہوگا۔ حفاظت۔ بیوی کا محافظ، بہن کا محافظ، ماں کا تابعدار قوم کی ہر بیٹی کی عزت کا محافظ۔ جس کے سر پر پگڑی ہے، اس کے ہوتے ہوئے کسی کمزور پر ظلم نہیں ہوگا۔ *3. تیسرا بل - دسترخوان مہمان نوازی:* میرا دروازہ اور دسترخوان ہر بھوکے کے لیے کھلا ہو گا ۔ انصاف۔ پگڑی والا فیصلہ تعلق دیکھ کر نہیں، حق دیکھ کر کرے گا۔ چاہے اپنا بیٹا قصوروار ہو۔ *4. چوتھا بل - سخاوت:* مال میرا نہیں، اللہ کی امانت ہے، غریب کا اس میں حصہ ہے۔ سخاوت اور دسترخوان اس کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوگا۔ اس کی ہنڈیا غریب کے لیے پکے گی وہ جمع نہیں کرے گا بانٹے گا۔ *5. پانچواں بل - انصاف:* اپنا ہو یا پرایا، فیصلہ حق پر کروں گا۔ قول کا پکا۔ اس کی زبان پتھر پر لکیر ہے۔ ایک بار کہہ دیا تو پھر جان چلی جائے، بات نہیں جائے گی۔ *6. چھٹا بل - غریب و کمزور کی حفاظت* پگڑی والے کا کام کمزور کو دبانا نہیں اسے سہارا دینا ہے۔ بردباری اور برداشت۔ سردار کو غصہ جلدی نہیں آتا۔ وہ چھوٹوں کی بدتمیزی کو بھی بڑے پن سے برداشت کرتا ہے اور معاف کر دیتا ہے۔ *7. ساتواں بل - عزت اور پردہ:* میں اپنی اور دوسروں کی عزت کا محافظ ہو گا غیرت اور بہادری۔ وہ میدان میں سب سے آگے آج ذرا سوچیں، کیا ہم میں یہ سات چیزیں ہیں؟ ہم نے پگڑی تو باندھ لی، لیکن وفاداری چھوڑ دی۔ ہم نے پگڑی تو پہن لی، لیکن ہمارے فیصلے انصاف پر نہیں، رشوت اور تعلق پر ہوتے ہیں۔ ہم نے پگڑی تو سر پر رکھ لی، لیکن ہمارے دسترخوان غریب کے لیے بند ہیں۔ پگڑی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ سردار ہیں۔ پگڑی کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ پر سات ذمہ داریاں ہیں۔ اگر یہ سات خوبیاں نہیں ہیں تو سر پر پانچ گز کپڑا باندھنے سے کوئی خان، نواب یا سردار نہیں بنتا۔ وہ صرف ایک اداکار بنتا ہے۔ آج ہم میں سے مجھ سمیت جس نے بھی پگڑی باندھی ہے، کیا اس میں یہ 7 چیزیں ہیں؟ - کیا ہم بہادر ہیں یا صرف سوشل میڈیا پر شیر ہیں؟ - کیا ہمارا قول پکا ہے یا وعدہ کر کے مکر جاتے ہیں؟ کیا ہمارا دسترخوان کھلا ہے یا ہم غریب کو دیکھ کر دروازہ بند کر دیتے ہیں؟ کیا ہم غریب کی مدد کرتے ہیں یا اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں؟ خلاصہ: یہ ہے کہ کچھ وہ نوجوان ہیں جو آج کل کے دور کے حساب سے ٹک ٹاک کے لیے ٹائم پاس کرتے ہیں وہ ٹھیک ہے اصل پیغام اور سوال میرا ہمیشہ پگڑی باندھنے والوں سے ہے ۔ پرانے دور میں پگڑی ہر کسی کو نہیں ملتی تھی۔ جب کوئی ان 7 اصولوں پر پورا اترتا تھا، تب اسے پگڑی پہننے کا حق ہوتا تھا تھا۔ یہ تاج تھا۔ آج ہم نے پگڑی کو فیشن بنا دیا ہے۔ 200 روپے میں بازار سے مل جاتی ہے۔ لیکن اس کے پیچھے جو کردار ہے، وہ بازار میں نہیں ملتا۔ کلچر کو زندہ رکھنا ہے تو کپڑے سے نہیں، کردار سے رکھو۔ ہم نے پگڑی تو باندھ لی، لیکن وفاداری چھوڑ دی۔ ہم نے پگڑی تو پہن لی، لیکن ہمارے فیصلے انصاف پر نہیں، رشوت اور تعلق پر ہوتے ہیں۔ ہم نے پگڑی تو سر پر رکھ لی، لیکن ہمارے دسترخوان غریب کے لیے بند ہیں۔ پگڑی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خان ہیں۔ نواب ہیں۔ سردار ہیں۔ ملک ہیں پگڑی کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ پر مزید بوجھ سات وعدوں کا بوجھ ہے مزید سات ذمہ داریاں ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.