دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت کی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو سراہنا قابلِ تحسین ہے، بابر یوسفزئی

دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت کی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو سراہنا قابلِ تحسین ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ(دی باغوان)معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہنا قابلِ تحسین ہے۔ دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت کی حکمتِ عملی اور مسلسل محنت کے اعتراف پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل چیلنجز کے باوجود وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف حکومت بلوچستان عملی اقدامات کے ساتھ مثر بیانیہ سازی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے حکومت بلوچستان تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون اور یکساں حکمتِ عملی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت امن و استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف عملی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ مثر بیانیہ سازی اور عوامی آگاہی بھی اس کا اہم حصہ ہے۔ حکومت بلوچستان امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.