تاجر برادری کا ملک وصوبے کی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ہے،حکومت وسائل کیلئے کوشاں ہیں ،گورنر لوچستان

تاجر برادری کا ملک وصوبے کی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ہے،حکومت وسائل کیلئے کوشاں ہیں ،گورنر لوچستان
کوئٹہ(دی باغوان)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ تاجربرادری نے ملک اور صوبے کی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، شاہراہوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جہاں سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہوگی وہاں مذاکرات کیے جائیں گے جبکہ جہاں فورسز کی ذمہ داری ہوگی وہاں وہ اپنا کردار ادا کریں گی۔ شاہراہوں کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی، وہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسال کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاہم اس سلسلے میں تمام متعلقہ ممالک کو موجودہ صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خلجی نے گورنر بلوچستان کی چیمبر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے چیمبر کے سابق عہدیداران کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ گزشتہ دو سال بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی مشکل رہے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوے امید ظاہر کی کہ وہ کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔غلام فاروق خلجی نے کہا کہ چیمبر کے عہدیداران کا انتخاب کور کمیٹی، سینر ممبران اور دیگر اراکین کی مشاورت سے عمل میں لایا جاتا ہے اور رواں سال عہدیداران کا بلامقابلہ انتخاب صوبے کی بزنس کمیونٹی کے اتحاد کا مظہر ہے۔اس موقع پر چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد ایوب مریانی نے بھی اظہار خیال کیا اور گزشتہ دو سال کے دوران بھرپور تعاون پر چیمبر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کی ان سے وابستہ توقعات پر پورا اتریں گے۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر احمد گل کاکڑ نے پیٹرن ان چیف، کور کمیٹی اور ممبران کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھاے جایں گے۔احمد گل کاکڑ نے تجویز دی کہ گورنر بلوچستان کی سربراہی میں چیمبر کا ایک نماندہ وفد اسلام آباد جاے تاکہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسال اور چیلنجز کے حل کے لیے متعلقہ وفاقی حکام سے بامقصد بات چیت کی جا سکے۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ تجارت پیشہ افراد ہی ملک کی معیشت کی اصل قوت ہیں اور یہی لوگ ملک اور صوبے کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نہ صرف ملک اور صوبے کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس مین ہر شعبے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ ہمیشہ سے بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ جہاں بھی ان کی ضرورت ہوگی، وہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ موجود ہوں گے اور ان کے مسال کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ شاہراہوں کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم اس حوالے سے سیاسی مذاکرات اور سکیورٹی اقدامات دونوں کو ضرورت کے مطابق بروے کار لایا جاے گا۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے تاہم افغان حکومت کو بھی اس سلسلے میں صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسال کے حل کے لیے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے وفاقی وزیر تجارت کا تعلق بلوچستان سے ہونا بھی صوبے کے لیے خوش آند قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی نشستوں پر بٹھایا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.