ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو بحفاظت بازیاب، حکومت نے اطمینان کا اظہار کردیا

ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو بحفاظت بازیاب، حکومت نے اطمینان کا اظہار کردیا
کوئٹہ(دی باغوان) معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بحفاظت بازیابی خوش آئند ہے، حکومت امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور سرکاری افسران کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.