تمام 50 ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات کیے گئے ہیں: امریکی محکمۂ انصاف

تمام 50 ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات کیے گئے ہیں: امریکی محکمۂ انصاف
واشنگٹن(بی بی سی)امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار تقریباً 1,000 انتخابی نگرانوں اور مبصرین کو تمام 50 ریاستوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ ان نگرانوں کو اس بات کی جانچ کے لیے استعمال کیا جائے گا کہ وفاقی انتخابی قوانین پر عمل درآمد ہو رہا ہے تاکہ ’آزادانہ اور منصفانہ انتخابات‘ کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ ماضی کی حکومتیں بھی اسی نوعیت کی نگرانی کرتی رہی ہیں، تاہم یہ اقدام اس پیمانے پر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ 2022 کے وسط مدتی انتخابات کے دوران صدر جو بائیڈن کے دور میں محکمۂ انصاف نے 24 امریکی ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات کیے تھے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.