ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیلی سٹیونز اپنی جماعت کے امیداوار عبدل السیّد کی مخالفت پر قائم

ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیلی سٹیونز اپنی جماعت کے امیداوار عبدل السیّد کی مخالفت پر قائم
واشنگٹن(بی بی سی)ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ہیلی سٹیونز نے مشیگن کی اہم سینیٹ نشست کے لیے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ عبدل السیّد کے مقابلے میں ڈیموکریٹ پارٹی سے نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہنے والی سٹیونز کو اس اقدام پر اپنی جماعت کے ارکان کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گذشتہ رات ایکس پر 890 الفاظ پر مشتمل ایک پوسٹ میں سٹیونز نے راجرز کی حمایت کی اپنی وجوہات بیان کیں، جن میں شامل ہیں: سیاسی اشتہارات: سٹیونز نے مائیک راجرز کے خلاف چلنے والے تنقیدی اشتہارات، خواہ وہ غیر سرکاری ہوں یا عبدل السیّد کی انتخابی مہم کی جانب سے، کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ لوگوں کو ’ایک جگہ متحد کرنے‘ کا طریقہ نہیں ہیں۔ حسن پائیکر: انھوں نے عبدل السیّد کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاسی مبصر اور سٹریمر حسن پائیکر سے تعلق پر تنقید کی۔ ’الگ تھلگ رکھنا‘: سٹیونز کا کہنا ہے کہ انھیں بتایا گیا تھا کہ وہ عبدل السیّد کی انتخابی مہم کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتیں اور ان کے مطابق اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ ’ایک ایسی پوری ریاست کی نمائندگی کیسے کر سکتے ہیں جس میں ان سے اختلاف رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.